کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ سےاسلحہ ذخائر میں کمی، چینی ماہرین نے امریکی دفاع پر سوال اٹھا دیے۔ بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے استعمال کے باعث امریکا کی عسکری صلاحیت کمزور ہو رہی ہے، ماہرین کا کہنا ہے امریکا علاقائی طاقت ایران کے خلاف مشکل کا شکار ہے تو چین جیسے بڑے حریف کا مقابلہ کیسے کرپائے گا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق چین میں دفاعی اور سیاسی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کے بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے استعمال کے باعث اس کی عسکری صلاحیت کمزور ہو رہی ہے، جس سے تائیوان کے دفاع کے حوالے سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد امریکا نے اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹیلتھ میزائلوں کا بڑا حصہ استعمال کر لیا ہے، جبکہ ٹوماہاک میزائلوں کی کھپت بھی سالانہ خریداری سے کئی گنا زیادہ ہو چکی ہے۔ چینی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال امریکا کی عالمی عسکری برتری کے تاثر کو نقصان پہنچا رہی ہے اور اس کی فوری طور پر ہتھیاروں کی دوبارہ پیداوار کی صلاحیت پر بھی سوال اٹھا رہی ہے۔ چین کے ریٹائرڈ فوجی افسر یویے گانگ کے مطابق امریکا کی جنگی طاقت میں کمی اس کے عالمی اثر و رسوخ کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔ بعض چینی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا ایک علاقائی طاقت ایران کے خلاف طویل جنگ میں مشکل کا شکار ہے تو چین جیسے بڑے حریف کے خلاف اس کی دفاعی صلاحیت مزید محدود ہو سکتی ہے۔ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا اور چین کے رہنماؤں کی آئندہ ملاقات متوقع ہے، جس میں تجارتی اور سیکیورٹی معاملات پر اہم گفتگو ہونے کا امکان ہے۔
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے روکنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
کراچی اسرائیلی کمپنی رافیل بھارت میں آئرن ڈوم میزائل بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ’’میک اِن انڈیا‘‘ پالیسی...
کراچیبچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،بچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی،...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...