اسلام آباد (ساجد چوہدری) حکومتی ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دشمن کی جانب سے سائبر حملوں کا خطرہ، حملہ آور ویب سائٹس کے رابطہ فارم کے ذریعے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ، ایڈوائزری میں پاکستان کی تمام حکومتی ویب سائٹس کو "ریڈ-آنلی" موڈ میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ، "ریڈ-آنلی" موڈ کا مقصد غیر مجاز حملوں اور پروپیگنڈ اپھیلانے والے حملوں سے بچنا اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، ایڈوائزری کے مطابق حکومتی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو نقصان دہ حملوں اور جھوٹی اطلاعات کے پھیلاؤ سے بچانا ہے، نیشنل سرٹ نے سائبر حملوں سے بچاو کیلئے ایڈوائزری میں فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ، ویب سائٹس کی تبدیلیوں کے ذریعے دشمن کی معلومات کو پھیلانے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، اس طرح کے حملوں سے عوامی اعتماد متاثر ہو سکتا ہے، ایڈوائزری میں کہا گیا کہ حملہ آور ویب سائٹس کے رابطہ فارم اور تلاش کے بارز کے ذریعے شہریوں کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، ہیکرز ویب اپ لوڈ خصوصیات کا فائدہ اٹھا کر ویب شیلز کے ذریعے مستقل رسائی حاصل کر سکتے ہیں، کمپلیکس بیک اینڈ کوئریز کا استعمال کر کے حملہ آور ڈینیئل آف سروس حملے شروع کر سکتے ہیں،ہیکرز کی جانب سے اس طرح کے حملے سرکاری خدمات کو ناکام بنا دیتے ہیں، خطرات کے مختلف ذرائع میں ریاستی اسپانسرڈ ایڈوانسڈ پرسٹنٹ تھریٹ گروہ اور آئیڈیالوجی پر مبنی ہیکٹیوسٹ شامل ہیں، ان حملوں کا مقصد طویل مدتی رسائی حاصل کرنا یا حکومتی ویب سائٹس کو ڈیفیس کر کے عوامی سطح پر دکھانا ہو سکتا ہے۔
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے روکنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
کراچی اسرائیلی کمپنی رافیل بھارت میں آئرن ڈوم میزائل بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ’’میک اِن انڈیا‘‘ پالیسی...
کراچیبچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،بچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی،...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...