اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف راولپنڈی کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبے (معرکہ حق سکوائر ) کا افتتاح (کل)اتوار کو کرینگی ،کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ کا نیا نام معرکہ حق سکوائر رکھا گیا ، منصوبے پر 20ارب روپے سے زیادہ لاگت آئی اور یہ انتہائی قلیل مدت 187دنوں میں مکمل ہوا ،منصوبے میں 2فلائی اوور ،تین انڈر پاسز کے علاوہ شہریوں کے روڈ کراس کرنے کیلئے سٹیل کے 2پل بھی شامل ہیں ، منصوبے پر 3نومبر 2025کو کام شروع ہوا تھا ، محکمہ ہائی وے پنجاب راولپنڈی آفس حکام نے تصدیق کی کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف معرکہ حق سکوائر کا افتتاح اتوار کو کرینگی ، جس کے بعد یہ معرکہ حق سکوائر ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا،منصوبے پر کام مکمل ہو چکا ہے ، بعض پوائنٹس پر فٹ پاتھوں پر ٹف ٹائلز لگائی جا رہی ہیں تاہم ٹریفک کی روانی کیلئے پراجیکٹ پر کام مکمل ہو چکا ہے ، اسفالٹ کا بھی زیادہ تر کام مکمل ہو چکا ہے ۔
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے روکنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
کراچی اسرائیلی کمپنی رافیل بھارت میں آئرن ڈوم میزائل بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ’’میک اِن انڈیا‘‘ پالیسی...
کراچیبچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،بچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی،...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...