پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی قانون میں ترامیم کا فیصلہ

09 مئی ، 2026

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ،کامرس رپورٹر)پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کی گورننس، شفافیت، کارکردگی اور نفاذ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کےلیےپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے قانون میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مجوزہ ترامیم میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ منصوبوں کے لیے درکار زمین، بجلی اور دیگر یوٹیلٹی سہولیات تک رسائی آسان بنانے پر بھی توجہ دی گئی ہے تاکہ منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ہو سکے، اس حوالے سےوفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے قانون میں مجوزہ کلیدی ترامیم کا جائزہ لیا گیا،وفاقی وزیر احد چیمہ نے اجلاس کوبتایا کہ حکومت کی جانب سے ایسی تعمیری اور مستقبل بین اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی جو ادارہ جاتی کارکردگی کو مضبوط بنائیں گی اور پی پی پی منصوبوں میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنائیں گی۔