اسلام آباد (تنویر ہاشمی) ایف بی آر نے پاکستان کسٹم سروس کے 13اور ان لینڈریونیو سروس کے 6افسران کو بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں بطور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعیناتی کےلیے ٹیسٹ اور انٹرویو میں شرکت کےلیے این او سی جاری کردیا ،یہ افسران وزارت اوورسیزپاکستانیز کے مطلوبہ معیار کو پور ا کرتے ہوئے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں بطور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعیناتی کےلیے ٹیسٹ اور انٹرویو میں شرکت کر سکتے ہیں ان میں ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 19کے افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر ، ڈائر یکٹوریٹ آف انٹلی جنس و انوسٹی گیشن اسلام آباداختر عباس ، گریڈ 18کے افسران میں عبدالرحمن ، مہران خان ، عمران فلک شیر ، کامران حسین اور مس مہک منصور شامل ہیں ، جبکہ پاکستان کسٹم سروس کےگریڈ 19کے افسران میں مس خانسہ محمود چوہدری ، محمد رضوان ، گریڈ 18کے افسران میں علی توقیر ، مس حرا خان ، مس رابیل ،مس رہیسہ کنول ، مس ملیکہ احمد ، شہزاد علی ، مس فریحہ افضل ، مس اقصی ٰ عباسی ، نبیل سراج ، مس صدف رحمن خان اور محمدعثمان اشرف شامل ہیں۔
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے روکنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
کراچی اسرائیلی کمپنی رافیل بھارت میں آئرن ڈوم میزائل بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ’’میک اِن انڈیا‘‘ پالیسی...
کراچیبچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،بچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی،...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...