کراچی (نیوز ڈیسک)چینی جے35 اسٹیلتھ طیاروں سے پاکستان کو بھارت پرفیصلہ کن برتری حاصل ہوجائے گی، ففتھ جنریشن جنگی طیاروں سے فضائی صلاحیت میں نمایاں اضافہ متوقع، توازن میں اہم پیشرفت قرار، پاکستان کا جے10 سی طیاروں کی مزید خریداری اور جے ایف17 کی اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق پاکستان ایئر فورس نے چین کے ساتھ جدید ترین جے35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کے حصول کے لیے ابتدائی تعاون معاہدے کی تصدیق کر دی ہے، جسے خطے میں فضائی طاقت کے توازن میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں ایک پریس بریفنگ کے دوران فضائیہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ جدید صلاحیتوں کے حصول کی بنیاد رکھی جا چکی ہے، جن میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست ہتھیار، جے-10 سی طیاروں کی مزید خریداری اور جے ایف-17 طیاروں کی بڑی سطح پر اپ گریڈیشن شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے-35 اسٹیلتھ طیارے ففتھ جنریشن کی ٹیکنالوجی کے حامل ہیں اور ان کی شمولیت سے پاکستان کی فضائی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے روکنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
کراچی اسرائیلی کمپنی رافیل بھارت میں آئرن ڈوم میزائل بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ’’میک اِن انڈیا‘‘ پالیسی...
کراچیبچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،بچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی،...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...