کراچی (رفیق مانگٹ) پاکستانی وزارت خارجہ نے خلیجی ملک سے اجتماعی بے دخلیوں کی تردید کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھآ ان پاکستانیوں کو نکالا گیاجو مختلف جرائم میں ملوث تھے، ایک فرقے کو نشانہ بنانے کا تاثر درست نہیں۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کیا جائے، جعلی خبریں بدنیتحی اور مذموم مقاصد کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں، پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک خلیجی ملک سے پاکستانیوں کی اجتماعی بے دخلی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صرف ان پاکستانیوں کو نکالا گیا جنہوں نے وہاں جرائم کیے تھے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق کسی مخصوص فرقے کو نشانہ بنانے کا تاثر درست نہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق خلیجی ملک نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ دریں اثنا وزارت داخلہ نے ایک اعلامیہ میں بے دخلیوں سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کسی ملک یا فرقے کے خلاف ڈی پورٹیشن مہم نہیں چل رہی ہے۔ وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کیا جائے جعلی خبریں بدنیتی اور مذموم مقاصد کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ایران جنگ میں ثالثی کی کوششیں ایک بڑے سفارتی بحران میں تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، جہاں ایک خلیجی ملک نے پاکستانی کارکنوں کی بڑے پیمانے پر بے دخلی شروع کر دی ہے، جس سے نہ صرف متعدد خاندان متاثر ہو رہے ہیں بلکہ پاکستان کے لیے اربوں ڈالر کی ترسیلات زر بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے روکنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
کراچی اسرائیلی کمپنی رافیل بھارت میں آئرن ڈوم میزائل بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ’’میک اِن انڈیا‘‘ پالیسی...
کراچیبچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،بچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی،...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...