لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں ریڈ کریسنٹ سے وابستہ والنٹیئرز اور تمام متعلقین کی خدمات کو سلام پیش کیاہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے مضبوط، منظم اور جامع نظام کا قیام اولین ترجیح ہے، معاشرے کے کمزور طبقات کے خصوصی تحفظ کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انسانیت کی خدمت کے لئے سماجی رضاکار صف اول میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ محفوظ اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیے آج تجدید عہد کرتے ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں تحریک کے شراکت داروں کو ان کی بے لوث خدمات پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ مریم نواز نے کہاکہ United in Humanityکے زیر عنوان ریڈ کریسنٹ ڈے ہمیں اتحاد اور انسانیت پر یقین کی جانب مائل کرتا ہے۔ یہ موضوع انسانیت، ہمدردی اور یکجہتی کی پائیدار طاقت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات کی صورت میں ہلال احمر جیسی تنظیموں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں تھیلیسیمیاکاشکار بچوں کو خون کاعطیہ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تھیلیسیمیاکے مریضوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاہے-وزیراعلیٰ نے تھیلیسیمیا کے بارے میں آگاہی و شعور مہم کی اپیل کی ہے۔انہوں نے تھیلیسیمیا سے نمٹنے کیلئے بروقت تشخیص اور اس کی روک تھام کی اہمیت پر زور دیا اور کہاکہ شادی سے قبل بلڈ ٹیسٹ سے تھیلیسیمیا سے بچاؤ ممکن ہے۔ تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو خون کا عطیہ نئی زندگی دے سکتا۔ وزیراعلی نے کہاکہ تھیلیسیمیا کی روک تھام، جلد تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنا ناگزیر ہے۔
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے روکنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
کراچی اسرائیلی کمپنی رافیل بھارت میں آئرن ڈوم میزائل بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ’’میک اِن انڈیا‘‘ پالیسی...
کراچیبچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،بچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی،...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...