اسلام آباد( طاہر خلیل،رانامسعود حسین) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ میں کامیابی کے باوجود امن کا علمبردار بھی ہے،ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ہم امن کے داعی ضرور ہیں لیکن اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں ، پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو بروقت اور موثر جواب دیا جس کے اثرات سے بھارت اب تک باہر نہیں نکل سکا ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہیں، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، معرکہ حق میں فتح کے بعد اوورسیز پاکستانیوں نے فخر کے ساتھ پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ جس انداز میں خوشی کا اظہار کیا ہے، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ،وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بنیان مرصوص میں جرأت اور بہادری کی جو مثالیں قائم کی گئیں وہ قیامت تک یاد رکھی جائیں گی۔ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے زیر اہتمام سپریم کورٹ بلڈنگ میں ʼمعرکہ حق ،کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے وزیراعظم کے ویژن اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بیانیہ، سفارتی اور عسکری محاذ پر دشمن کو عبرت ناک شکست دی ، رافیل طیارے گرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کا غرور بھی خاک میں مل گیا۔
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے روکنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
کراچی اسرائیلی کمپنی رافیل بھارت میں آئرن ڈوم میزائل بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ’’میک اِن انڈیا‘‘ پالیسی...
کراچیبچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،بچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی،...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...