اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پارلیمنٹ لاجز سے متصل ممبران پارلیمنٹ کی نئی رہائش گاہیں104فیملی سوٹس ( پارلیمنٹ لاجز فیزٹو) کو مکمل کرنے کیلئےسی ڈی اے کو 30جون کی ڈیڈ لائن دیدی گئی۔500ایئر کنڈینشرز او ر لابیز میں وی آر ایف سسٹم لگانے کیلئے ٹینڈرز طلب، ایک ارب نو کروڑ روپے لاگت آئے گی،500سرونٹ کورٹرز بھی بنیں گے۔ یہ پراجیکٹ چار بلاکس پر مشتمل ہے۔ بلاک اے اور بی میں ممبران پارلیمنٹ کے رہائشی اپارٹمنٹس ہوں گے۔ سی بلاک میں شاپس۔ جم ۔ سوئمنگ پول ۔ وغیرہ ہوں گے۔ ڈی بلاک میں مسجد تعمیر کی جا رہی ہے۔ بلاک اے اور بی مکمل ہے جس کی فنشنگ کا کام جاری ہے۔ سی بلاک کا سٹرکچر تیار ہے۔ مسجد کی آخری چھت ڈالی جارہی ہے۔ مجموعی پراگرس 76فی صد ہے لیکن اے اور بی بلاک کا قبضہ 30جون تک دیدیا جا ئے گا۔ سی ڈی اے نے سول ورکس کا ٹھیکہ دو ارب نوے کروڑ روپے میں دیا ہے۔ اب ایئر کنڈینشنرز لگانے کیلئے ٹینڈرز طلب کئے گئے ۔ 104فیملی سویٹس ہیں ۔ ہر سویٹ میں پانچ اے سی لگیں گے۔
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے روکنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
کراچی اسرائیلی کمپنی رافیل بھارت میں آئرن ڈوم میزائل بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ’’میک اِن انڈیا‘‘ پالیسی...
کراچیبچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،بچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی،...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...