دنیا نےدیکھا، افواج پاکستان اورعوام کےاتحاد نے دشمن کوسرجھکانے پرمجبورکردیا، وزیراعلیٰ مریم نواز

10 مئی ، 2026

لاہور (خصوصی نمائندہ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے معرکہ حق کا سال مکمل ہونے پر اظہارِ تشکرکرتے ہوئے معرکہ حق کے ہیروز کو سلام عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف،فیلڈ مارشل عاصم منیراورائیر مارشل بابر ظہیر ایڈمرل نوید اشرف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ آٹھ۔صفر کا یہ معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا،اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا، افواج پاکستان اور عوام کے اتحاد نے د شمن کو سر جھکانے پر مجبور کردیا اور پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کی گواہی دنیا نے دی ۔معرکہ حق نے دشمن پر پاکستان کی ہیبت کا نشان ثبت کر دیا۔وزیراعلی نے کہاکہ معرکہ حق نے ثابت کردیا ہم امن پسند ہیں مگر وقت آئے تو بنیان مرصوص بھی ہیں۔ معرکہ حق تاریخ عالم میں پاکستان کی عظمت کا باب بن چکا ہے۔ معرکہ حق میں دنیا نے دیکھا پوری قوم متحد اور یکسو ہوکر دشمن کے سامنے بنیان مرصوص بن گئی۔ وزیراعلی ٰ نے کہاکہ بے باک قیادت نے معرکہ حق میں تاریخی فتح کی بنیاد رکھی۔ آج دنیا بھر میں ہر محب وطن پاکستانی معرکہ حق کی کامیابی پر خوشی منا رہا ہے۔ پنجاب میں ہر شہر ہر گاؤں ہر گلی کوچے میں معرکہ حق کی خوشیاں منائی جارہی ہیں۔ طلبہ، اساتذہ، تاجر،وکلا، سیاست دان، کاشتکار، کسان سمیت پوری قوم معرکہ حق کی کامیابی کا جشن منا رہی ہے۔ پاکستان کے شاہینوں نے پیشہ ورانہ حربی مہارت کے ذریعے دشمن سے اپنی برتری کا لوہا منوایا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مہاجرپرندوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ خوبصورت اور دلکش مہاجر پرندے قدرت کا انمول اور بے مثال عطیہ ہیں۔ دور دیسوں سے آنے والے مہاجر پرندے فطرت کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں۔ مہاجر پرندے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیراعلی ٰ نے کہاکہ مہاجر پرندے زمین کی زرخیزی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ مہاجر پرندوں کی حفاظت کے لئے قدرتی ماحول کا تحفظ ضروری ہے۔ مہاجر پرندوں سمیت قدرتی حیاتیاتی اثاثوں کی حفاظت کے لئے پنجاب میں وائلڈ لائف فورس سرگرم عمل ہے۔ پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔