اسلام آباد(عاطف شیرازی )وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں برآمدات کے فروغ کے لیے اہم فیصلوں کی تیاری کرلی ہے، جس کے تحت برآمد کنندگان کو مؤثر اور ٹارگٹڈ سہولیات فراہم کرنے اور کارکردگی پر مبنی مراعات متعارف کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ کی زیر صدارت اجلاس میں برآمدات کے فروغ متعلق مختلف اسکیموں اور مجوزہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق حکومت برآمدات میں اضافے کے لیے کارکردگی پر مبنی مراعات متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے خصوصی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ احد چیمہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں برآمد کنندگان کو مؤثر اور ہدفی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،اس سلسلے میں صرف ٹیکسوں میں کمی کافی نہیں بلکہ انفراسٹرکچر، لاجسٹکس اور دیگر معاون عوامل پر بھی توجہ دینا ہوگی۔
کراچی ایرانی خطرے کے پیش نظر ٹرمپ کو پرانے ایئر فورس ون میں سفر کا مشورہ ،سیکرٹ سروس نے احتیاطاً پرانا طیارہ...
کوئٹہ محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل کردی۔ریلویز حکام کے مطا بق ٹرین سروس ریلوے...
اسلام آباد برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر کیپٹن چوہدری عثمان ٹیپو رواں ماہ پاکستانی ہائی کمیشن...
اسلام آ باد بیور و کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ 21 کے...
اسلام آباد اداروں پر گمراہ کن الزامات ، وزیر اعلی سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتار ی برقرار ۔ سینئر سول جج عباس...
اسلام آباد گریڈ 20 کی افسررئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر مقرر ، مبشر حسن ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل کمیو...
کراچی اوورسیز پاکستانیوں نے جون 2026 میں 3.5 ارب ڈالر کا زر مبادلہ وطن بھیجا، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ جون کی نسبت 2...
اسلام آباد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں فروغ جن میں پاکستان کی جانب سے برآمدات پر عائد 19...