اسلام آباد( صالح ظافر) چینی صدر شی جن پنگ رواں ماہ کے آخری دو ہفتوں کے دوران بیجنگ میں تین عالمی رہنماؤں کا استقبال کریں گے، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادی میر پوٹن اور پاکستان کے وزیر اعظم شہبازشریف شامل ہیں ۔ شہبازشریف کے وفد میں جنرل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحق ڈار کے علاوہ متعدددیگروزرا بھی شریک ہوں گے۔ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے پس منظر میں ہونے والے یہ مسلسل دورے عالمی منظرنامے پر چین کے کردار اور اثر و رسوخ کی عکاسی کرتے ہیں۔اعلیٰ سفارتی ذرائع نے ہفتے کے روز دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ تینوں دوروں کے اپنے مخصوص دوطرفہ پہلو ہوں گے، تاہم ایران کے خلاف جارحیت اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال مہمان رہنماؤں اور میزبان صدر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں نمایاں موضوع ہوگی۔ذرائع کے مطابق صدر شی جن پنگ، جو عہدہ سنبھالنے کے بعد اوسطاً ہر سال 48 عالمی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہیں، بیرونِ ملک دورے زیادہ فراخ دلی سے نہیں کرتے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ جمعرات کو ایران پر حملے کے پس منظر کے ساتھ بیجنگ پہنچیں گے اور غالب امکان ہے کہ وہ اپنے میزبانوں سے تجارت اور اقتصادی تعلقات پر گفتگو کریں گے، تاہم صدر شی جن پنگ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع، خصوصاً ایران کے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر زیرِ بحث لائیں گے۔اسی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر پیر کی صبح سے شروع ہونے والے 48 گھنٹوں کے اندر ایران کے ساتھ جنگ بندی یا مفاہمت کی حتمی شکل طے کر سکتے ہیں۔سفارتی ذرائع نے اشارہ دیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 18 مئی کو بیجنگ پہنچ سکتے ہیں۔ دونوں رہنما ایسے ممالک کے وفود کی قیادت کر رہے ہیں جو اپنے اپنے خطوں میں فعال جنگی صورتحال سے دوچار ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف 23 مئی کو بیجنگ جائیں گے، تاہم وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا کہ ابھی دورے کا حتمی شیڈول طے نہیں ہوا، البتہ یہ مہینے کے آخر میں متوقع ہے۔امریکی صدر ٹرمپ بیجنگ میں دو راتیں قیام کریں گے، جبکہ پیوٹن اور شہباز شریف تین، تین راتیں چین میں گزاریں گے۔
کراچی ایرانی خطرے کے پیش نظر ٹرمپ کو پرانے ایئر فورس ون میں سفر کا مشورہ ،سیکرٹ سروس نے احتیاطاً پرانا طیارہ...
کوئٹہ محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل کردی۔ریلویز حکام کے مطا بق ٹرین سروس ریلوے...
اسلام آباد برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر کیپٹن چوہدری عثمان ٹیپو رواں ماہ پاکستانی ہائی کمیشن...
اسلام آ باد بیور و کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ 21 کے...
اسلام آباد اداروں پر گمراہ کن الزامات ، وزیر اعلی سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتار ی برقرار ۔ سینئر سول جج عباس...
اسلام آباد گریڈ 20 کی افسررئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر مقرر ، مبشر حسن ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل کمیو...
کراچی اوورسیز پاکستانیوں نے جون 2026 میں 3.5 ارب ڈالر کا زر مبادلہ وطن بھیجا، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ جون کی نسبت 2...
اسلام آباد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں فروغ جن میں پاکستان کی جانب سے برآمدات پر عائد 19...