علاقائی اداروں کے درمیان تعاون مشترکہ ترقی کی راہ ہموار کر سکتا ہے،اسحاق ڈار

10 مئی ، 2026

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)نائب وزیرِاعظم / وزیرِخارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی روابط کے فروغ، اقتصادی شراکت داریوں کے دائرہ کار میں توسیع، اور پیشہ ورانہ اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے خطے کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساؤتھ ایشیا فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (سافا) کانفرنس کے موقع پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے خطے میں استحکام، ہم آہنگی اور پائیدار ترقی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی اداروں کے درمیان زیادہ تعاون مشترکہ ترقی، جدت اور جنوبی ایشیا میں عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔