خلیجی ممالک میں امریکی بحری منصوبے پر خدشات، ایران سے کشیدگی کا خوف

10 مئی ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک)خلیجی ممالک میں امریکی بحری منصوبے پر خدشات، ایران سے کشیدگی کا خوف، منصوبہ بغیر کسی پیشگی مشاورت کے شروع کیا گیا،سعودی عرب نے فضائی و فوجی تعاون محدود کر دیا۔ این بی سی نیوز کے مطابق امریکی حکام کے مطابق خلیجی ممالک خصوصاً سعودی عرب نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ امریکہ کا نیا بحری منصوبہ جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی حفاظت تھا، ایران کے ساتھ کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے اور خطے میں حملوں کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ خلیجی اتحادیوں کو پیشگی آگاہ کیے بغیر شروع کیا گیا جس پر سعودی عرب نے امریکی فوجی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود اور بیسز کے استعمال کو محدود کر دیا، جبکہ کچھ دیگر ممالک نے بھی تعاون پر نظرثانی کی۔