ملکی معیشت کیلئے اہم خبر، پاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں اضافہ ہو گیا

10 مئی ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)ملکی معیشت کیلئے اہم خبر پاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں اضافہ ہو گیا ۔ وزارت اقتصادی امورنےبیرونی فنڈنگ کی رپورٹ جاری کردی ۔رپورٹ کے مطا بق مارچ 2026 میں سالانہ بنیادوں پربیرونی فنڈنگ میں31.72فیصد جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں بیرونی فنڈنگ میں19.74فیصد اضافہ ہوا۔جولائی2025تامارچ 2026میں6 ارب 59کروڑ45لاکھ ڈالرزکی بیرونی فنڈنگ ملی۔