اسلام آباد ( طاہر خلیل )بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔ دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہو گا، یاد گار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے ،وفاقی دارالحکومت میں 31 ، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی ، مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی ہوگی ، جی ایچ کیو پاکستان مانومنٹ پر بڑی تقریبات ہوں گی ،پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں 7 مئی کو رات کی تاریکی میں بھارت کے پاکستان پر بزدلانہ حملوں کا پاک فوج نے دن کی روشنی میں آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعہ منہ توڑ جواب دے کر جنگی جارحیت پر آمادہ بھارت کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے اور جنگ بندی کی پیشکش کرنے پر مجبور کر دیا۔اس معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا جس میں پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔یوم تشکر پر دن کا آغاز ملک بھر میں مساجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا۔وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی، جب کہ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
کراچی ایرانی خطرے کے پیش نظر ٹرمپ کو پرانے ایئر فورس ون میں سفر کا مشورہ ،سیکرٹ سروس نے احتیاطاً پرانا طیارہ...
کوئٹہ محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل کردی۔ریلویز حکام کے مطا بق ٹرین سروس ریلوے...
اسلام آباد برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر کیپٹن چوہدری عثمان ٹیپو رواں ماہ پاکستانی ہائی کمیشن...
اسلام آ باد بیور و کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ 21 کے...
اسلام آباد اداروں پر گمراہ کن الزامات ، وزیر اعلی سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتار ی برقرار ۔ سینئر سول جج عباس...
اسلام آباد گریڈ 20 کی افسررئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر مقرر ، مبشر حسن ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل کمیو...
کراچی اوورسیز پاکستانیوں نے جون 2026 میں 3.5 ارب ڈالر کا زر مبادلہ وطن بھیجا، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ جون کی نسبت 2...
اسلام آباد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں فروغ جن میں پاکستان کی جانب سے برآمدات پر عائد 19...