IMF کی شرط پوری ؛حکومت نے شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھادیا

10 مئی ، 2026

اسلام آباد(عاطف شیرازی )آئی ایم ایف کی شرط پوری ، وفاقی حکومت نے شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھادیا۔ حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 13 روپے 91 پیسے اضافہ کر دیا ۔پیٹرول پر  117 روپے 41 پیسے فی لیٹر  اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر   42 روپے 60 پیسے فی لیٹر لیوی   مقرر، ٹرانسپورٹ اور اشیائے خورد نوش      کی قیمتوں میں مزید اضافہ  کا خدشہ،عوامی حلقوں کاحکومت سے  عوانم کو فوری ریلیف اقدامات کا مطالبہ ۔