اسلام آباد( رانا غلام قادر) راولپنڈی ڈویژن کی حدود میں واقع 34ہائوسنگ اسکیموں کی جانب سے پلاٹ بیچنے کیلئے اسلام آ باد کا نام استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے حا لا نکہ یہ سکیمیں اسلام آ باد (ICT) کی حدود میں واقع نہیں ہیں۔ڈی جی سپیشل پلاننگ اور ڈائریکٹر ماسٹر پلان کا ڈی جی مسابقتی کمیشن کو مراسلہ ارسال ،بیس ہا ئوسنگ پراجیکٹس کی فہرست شامل ،یہ انکشاف ڈی جی سپیشل پلاننگ اور ڈائریکٹر ماسٹر پلان کی جانب سے ڈی جی مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے نام لکھے مراسلہ میں کیا گیا ۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کی حدود میں واقع 20ہائوسنگ سکیمیں مارکیٹنگ کیلئے یہ غلط تاثر دے رہی ہیں کہ وہ اسلام آ باد کی حدود میں واقع ہیں۔ انہوں نے بیس ہا ئوسنگ پراجیکٹس کی فہرست مراسلہ کے ساتھ ارسال کی ۔ ان ہا ئوسنگ سکیموں میں کئی اسکیمیں شامل ہیں۔مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ سیکٹر اے سترہ۔ بی سترہ ۔ سی سترہ۔ ای سترہ۔ ایف سترہ ۔ جی سترہ ۔ ایچ سترہ اور آئی سترہ کے جنوب مغرب میں کوئی سیکٹرنہیں ۔ اس تناظر میں مزید27ہا ئوسنگ سکیموں کے نام بھی تحریر کئے گئے ہیں جو اسلام آ باد کی حدود میں واقع نہیں ہیں۔ ان ہا ئوسنگ سکیموں میں بھی کئی اسکیمیں شامل ہیں۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے روایتی سرنجز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈریپ نے پابندی کیلئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی سینیئر جج جسٹس مسرت ہلالی سات اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ جسٹس مسرت...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...