اسلام آباد (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ افغانستان ہندوتوا کی پراکسی بنا ہوا ہے، دہلی اور کابل میں کوئی فرق نہیں ہے، کابل پاکستان کو دہشت گردی روکنےکی یقین دہانی نہیں کرا رہا،ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے دہشت گردی کا سدباب ہو ، لیکن اگر افغانستان تیار نہیں توجو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کرینگے،تین ملکوں کے ساتھ ملکر طالبان حکومت کو سمجھانے کی بہت کوشش کی، قطر، سعودیہ اور ترکیہ نے بھی مذاکرات میں پاکستان کا ساتھ دیا،کابل حکومت کے ساتھ 19، 19 گھنٹے طویل گفت و شنید ہوئی، وہ زبانی کلامی بات کرنے کو تیار ہیں، لکھنے کیلئے تیار نہیں، تنگ آمد بہ جنگ آمد، پھر تو جنگ ہی ہوگی، مشرقی سرحد ہو یامغربی سرحد، ایک ہی دشمن بیٹھا ہے، کوئی تفریق نہیں ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان، تمام صوبوں اور ملک کی بقا کی جنگ ہے، پاکستان کے خلاف جنگ کابل حکومت کے ذریعے لڑی جا رہی ہے،پاکستان کے حوالے سے اس وقت دہلی اور کابل میں کوئی تفریق نہیں، پاکستان کی مسلح افواج بلتستان سے لیکر گوادر تک پاکستان کیلئے شہادتیں دے رہی ہیں۔بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے اراکین کے اٹھائے گئے نکات کاجواب دیتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ اس وقت دہشت گردی کے معاملہ پروفاق خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ ہے، نقصان ہمارا ایک ہے، پاکستان نے کابل حکومت کے ساتھ طویل مذاکرات کئے ہیں مگروہ اپنی سرزمین کوپاکستان کے خلاف استعمال نہ کرنے کے حوالہ سے کسی قسم کے تحریری تعاون کیلئے تیارنہیں ہے،اس وقت افغانستان کی حکومت بھارت اور ہندواتواکی پراکسی بن گئی ہے، معرکہ حق میں شکست کے بعدبھارت اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان کیخلاف براہ راست تصادم کی جرات نہیں کریگا،اب پاکستان کے خلاف ساری جنگ کابل حکومت کے ذریعہ لڑی جارہی ہے۔ وزیردفاع نے کہاکہ افغانستان کی پشت پناہی اور سہولت کاری سے پاکستان کی سرزمین پردہشت گردی ہورہی تھی،اس ماحول کے باوجود پاکستان نے افغانستان کے ساتھ گفت و شنید اور مذاکرات کئے جس کاکوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ وزیردفاع نے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ کسی تیسرے ملک کے ذریعے رابطے کی کوششیں ہورہی ہوں ہم اس کے حوالہ سے حتمی بات نہیں کر سکتے۔ وزیردفاع نے کہاکہ دہشت گردی کے معاملہ پرطویل عرصہ تک ہمیں خیبرپختونخوا حکومت کاتعاون میسرنہیں تھا تاہم اب یہ تعاون فراہم کیا جارہاہے،یہ اچھی بات ہے کہ دہشت گردی کیخلاف سارے ایک صفحہ پرہوں۔ وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان نے پوری دیانت داری کے ساتھ تین ملکوں ترکیہ،قطر اور سعودی عرب کے ذریعہ کوششیں کی ہیں اور منت کی ہے کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی چھوڑ دیں،دہشت گردوں کی تنصیبات، کیمپوں کوختم کیا جائے اور ان کی سہولت کاری کاسلسلہ روک دیا جائے لیکن وہ اس بات کی طرف نہیں آتے،اس کاایک مطلب نکلتا ہے کہ تنگ آمدبہ جنگ آمد،پھرتوجنگ ہی ہوگی،چاہے مشرقی سرحد ہو یامغربی سرحد، ایک ہی دشمن بیٹھا ہے اور اس میں کوئی تفریق نہیں ہے،اس وقت دہلی اور کابل میں کوئی تفریق نہیں ہے،ہماری خواہش ضرورہے کہ یہ تفریق ہو اور وہ ہمارے ساتھ بات چیت کرے اور ایسے انتظامات کئے جائیں جس سے دہشت گردی کاسدباب ہوسکے،لیکن اگروہ اس کیلئے تیارنہیں ہے تو جودہلی کے ساتھ کیاہے وہی کابل کے ساتھ بھی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے موضوع پراگرایوان میں مباحثہ ہوتا ہے تو اس کیلئے وقت مقررکیا جاسکتا ہے۔ وزیردفاع نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج بلتستان سے لیکرگوادر تک پاکستان کیلئے شہادتیں دے رہی ہے، سیاسی فائدہ کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے بات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کل ایک لیفٹیننٹ کرنل شہید ہواہے، فوج کی شناخت پاکستان ہے، تین ماہ پہلے تک خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے دہشت گردی پرکوئی تعاون فراہم نہیں کیا گیا ،اپوزیشن کے اراکین کو معرکہ حق کی تقریبات میں دعوت دی گئی مگران تقریبات میں کوئی نہیں آیا۔ وزیردفاع نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان، تمام صوبوں اور ملک کی بقا کی جنگ ہے،اس ایوان سے صوبائیت کے نام آوازیں اٹھائی جائیں گی تو درست نہیں ہے، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شناخت صرف پاکستان ہے۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...