لاہور (رپورٹ :۔محمد صابر اعوان سے ) ماہرین صحت نے کہا ہےکہ پاکستان آبادی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے اورجس تیزی سے آبادی بڑھ رہی ہے اگر اسے موثر انداز میں کنٹرول نہ کیا گیا آئندہ 25سالوں میں پاکستان کی آبادی 25گروڑ سے بڑھ کر 50کروڑ ہو جائے گی،بڑھتی آبادی کے مسائل سنگین، خاندانی منصوبہ بندی ایک مضبوط، محفوظ اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے۔ایم ڈی، میر خلیل الرحمٰن فاؤنڈیشن شاہ رخ حسن خان نے کہا کہ میر خلیل الرحمن فاؤنڈیشن نے اس اہم قومی مسئلے پر عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے کام کا آغاز کیا ہے۔سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ صحت، تعلیم اور آبادی میں اضافے جیسے چیلنجز ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔محکمہ ہیلتھ و پاپولیشن کے ڈائریکٹر کیپٹن عثمان علی خان نے کہا کہ بڑھتی آبادی، ماں اور بچے کی صحت، اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔گرین اسٹار کے سربراہ ڈاکٹر سید عزیز نے کہا کہ بچوں کی پیدائش میں کم از کم تین سال کا وقفہ ضروری ہے۔ صوبائی وزراء ، پارلیمنٹرین میڈیا اور معاشرے کے ہر فرد کو آبادی کے کنٹرول اورموت کے گڑھے میں گرتی مائوں اور بچوں کو بچانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ جنگ جیو گروپ نے ہر دور میں عوامی شعور کی آگاہی اور اب آبادی کے کنٹرول کے لئے اپنا مضبوط کردار ادا کیا ہے ان خیالا ت کا اظہار گزشتہ روزمحکمہ ہیلتھ و پاپولیشن کے زیراہتمام پارلیمنٹرینز، وزراء اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ پر منعقدہ مشاورتی ورکشاپ میں مقررین نےاظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر تھے جبکہ تقریب میں ایم ڈی، میر خلیل الرحمٰن فاؤنڈیشن شارخ حسن خان نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب میں سابق وزیر زکیہ شاہنواز، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ،عظمی کار دار ، سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب اور اسما عباسی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی ایک مضبوط، محفوظ اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے، جبکہ ماں اور بچے کی بہتر صحت کے لیے اس پر مؤثر عملدرآمد ناگزیر ہے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ غربت، بے روزگاری، موسمیاتی تبدیلیاں، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی کمی جیسے مسائل بڑھتی آبادی کے باعث مزید سنگین ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب “متوازن خاندان، خوشحال پاکستان” کے وژن پر عمل پیرا ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر “صحت مند پنجاب” کے ویژن کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔ایم ڈی، میر خلیل الرحمٰن فاؤنڈیشن شارخ حسن خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم حکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے جنگ جیو گروپ اور میر خیل الرحمٰن فائونڈیشن کو موقع فراہم کیا کہ ہم بھی ملک کو درپیش سب سےبڑے چیلنج آبادی کوکنٹرول کرنے میں اپنی مختصر سی کاوش آپ کے ساتھ شیئر کر سکیں انہوں نے کہا کہ میں حکومتِ پنجاب، بالخصوص محکمہ صحت اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،۔’’میر خلیل الرحمن فاؤنڈیشن‘‘ایک نان پرافٹ ادارہ ہے، جس نے اس اہم قومی مسئلے پر عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے کام کا آغاز کیا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت، سماجی اداروں اور میڈیا کے تعاون سے آبادی میں توازن، ماں اور بچے کی بہتر صحت، اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پاکستان کو صحت، تعلیم اور آبادی میں اضافے جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، اور یہی مسائل ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ اب علماء کرام اور مختلف سماجی حلقے بھی آبادی کو کنڑول کرنے کے ایشو پر مختلف فورم پر بات کرنے ہوئے نظر آتے ہیں ۔محکمہ ہیلتھ و پاپولیشن کے ڈائریکٹر کیپٹن عثمان علی خان نے کہاہے کہ پنجاب میں بڑھتی آبادی، ماں اور بچے کی صحت، اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ مسائل محض صحت کے شعبے تک محدود نہیں بلکہ ان کا تعلق تعلیم، معیشت، وسائل کی تقسیم اور مجموعی سماجی ترقی سے بھی ہے۔ماہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مربوط پالیسی، بہتر طبی سہولیات اور عوامی آگاہی کے ذریعے آبادی اور صحت سے متعلق چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔گرین اسٹار کے سربراہ ڈاکٹر سید عزیز نے تقریب کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل اور طویل جدوجہد ہے، جسے کوئی ایک فرد اکیلے مکمل نہیں کر سکتا۔ اس مشن کو کامیاب بنانے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات، بالخصوص میڈیا، نوجوانوں اور سماجی شخصیات کو ساتھ مل کر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ عوام تک درست پیغام پہنچایا جا سکے۔تقریب کے آخر میں شرکاء کو اعزازی شیلڈز دی گئیں ۔
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...
اسلام آ باد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی...
اسلام آباد پاکستان ریلویز میں 18 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد بے نقاب، ریلوے میں 7 سال کے دوران شدید غفلت،...
دوحہ، اسلام آباد قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شیخ حمد بن خلیفہ...
اسلام آباد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران یہ دعوی کیا گیا ھے کہ پنجاب میں...
اسلام آباد سینیٹ کے 362ویں اجلاس کی حاضری رپورٹ کے مطابق 10 جون سے 18 جون 2026 تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مون سون بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کوہائی الرٹ رہنے کے احکامات...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...