پشاور ، 32کروڑ کےٹینڈر میں بے ضابطگیاں، ٹھیکہ منسوخ

14 مئی ، 2026

پشاور(ارشد عزیز ملک )خیبر پختونخوا حکومت کے بلدیات، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کیپٹل میٹروپولیٹن کارپوریشن پشاور کی مختلف نیبرہڈ کونسلز میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے 32 کروڑ روپے کےٹینڈر کو انکوائری کے بعد منسوخ کردیا۔انکوائری کمیٹی کے مطابق ٹینڈرمیں  اکلوتی اہل کمپنی میاں غازی انٹرپرائزز، نے جھوٹا نان لیٹیگیشن سرٹیفکیٹ جمع کرایا تھا ،دستاویزات کے مطابق ٹینڈر کمیٹی اور متعلقہ اہلکاروں کےخلاف تادیبی کاروائی کی سفارش ، ٹھیکہ دوبارہ مشتہر کرنے کا فیصلہ، سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبے “سپلائی/ ایریکشن آف اسٹریٹ لائٹ ایکسیسریز اینڈ نیو انسٹالیشن” کے ٹینڈرنگ عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق میڈیا میں خبریں سامنے آنے پر صوبائی حکومت نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔وزیر بلدیات کی ہدایت پر ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے پورے ٹینڈرنگ عمل کا جائزہ لیا۔