کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بارکھان کے علاقے نوشام میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کےٹارگٹڈ آپریشن میںفائرنگ کے تبادلے میں07 دہشت گرد ہلاک جبکہ جرات اور بہادری سےمقابلہ کرتے ہوئے ایک افسر سمیت پانچ جوان شہید ہو گئے۔ خفیہ اطلاع پر فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن، دو گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ،فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے مسمارکر کےبھاری تعداد میں اسلحہ ،گولہ بارود دھماکہ خیز مواد اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں،آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ وطن کے دفاع، امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قربانیاں دینے والے قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بارکھان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کے لئے نوشام میں ٹھکانے قائم کئے ہوئے ہیں جس پر انہوںنےسیکورٹی فورسز کے ہمراہ گزشتہ روز نوشام میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کر دی فورسز نے بھی فوری جوابی کارروائی کی فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹے تک جاری رہا ، جس میں فتنہ الہندوستان کے سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ آپریشن کے دوران جرات اور بہاری سے لڑتے ہوئے میجر توصیف احمد،نائیک فدا حسین،سپاہی ذاکر حسین،سپاہی سہیل احمد اور سپاہی محمد ایاز شہید ہو گئے فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے مسمار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ،گولہ بارود ،دھماکہ خیز مواد اور اہم دستاویزات قبضے می لے لیں، ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد فورسز،پولیس اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔درایں اثناءوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آپریشن کے دوران جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہداء میجر توصیف احمد بھٹی، نائب فدا حسین، سپاہی ذاکر حسین، سپاہی سہیل احمد اور سپاہی محمد ایاز کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور قوم ان پر فخر کرتی ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے جرات اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور ریاست دشمن قوتوں کے مذموم عزائم ہر صورت ناکام بنائے جائیں گے۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...