خطے کی صورتحال، اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ

14 مئی ، 2026

اسلام آباد(رانا غلام قادر ) حکومت نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ کیاہے ،سفارتی ذرائع کے مطا بق مختلف متعلقہ اسٹیشنز پر تعینات پاکستانی سفرا کی دو روزہ مِنی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں امریکہ، اسرائیل ،ایران جنگ سے پیدا شدہ خطرات اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا،کانفرنس میں امریکہ، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ،کویت، قطر، عمان، اردن سے پاکستانی سفراء شرکت کرینگے ۔ پاکستانی سفراء کی منی کانفرنس آج ا ور کل اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں مشرق وسطی میں تعینات سفرا کو خصوصی طور پر طلب کیا گیا ہے۔دو روزہ مشاورتی کانفرنس میں خطے کے اہم ممالک میں تعینات سفرا بھی شریک ہوں گے۔امریکہ، ایران، سعودی عرب،۔ متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں تعینات پاکستانی سفیر کانفرنس میں شریک ہونگے۔ کویت، قطر، عمان، اردن سے پاکستانی سفراء بھی شرکت کرینگے۔کانفرنس کی سفارشات اور تجاویز حکومت کو پیش کی جائینگی۔کانفرنس کا مقصد ملکی مفادات کے بھر پور تحفظ کے لئے۔ لائحہ العمل طے کرنا ہے۔پاکستان کے ثالثی پر۔ مبنی کردار کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔