کوکین کوئن کا اصل نام کیا ہے؟پولیس دستاویزات میں دو نام

14 مئی ، 2026

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کوکین کوئن کا اصل نام کیا ہے؟۔پولیس دستاویزات میں دو نام سامنے آگئے۔پولیس کی جانب سے گارڈن اور بغدادی تھانے میں درج ایف آئی آرز میں ملزمہ کا نام انمول عرف پنکی دختر مراد بخش لکھا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے انکوائری افسر کی تعیناتی کے لئے جاری کئے گئے لیٹر میں ملزمہ کا نام انعم عرف پنکی لکھا گیا ہے۔انعم عرف انمول عرف پنکی نے اپنی گرفتاری سے قبل ہی اپنا جانشین مقرر کرلیا تھا۔سامنے آنے والے ایک آڈیو میسج میں سنا جاسکتا ہے کہ انمول عرف پنکی نے آڈیو میسج کے ذریعے تمام کلائنٹس کو آگاہ کر دیا تھا۔آڈیو کے مطابق " اگر آپ لوگ میرا یہ میسج سن رہے ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ یا تو میرے ساتھ کوئی پرابلم ہو گیا ہے یا پھر میں اس دنیا میں نہیں ہوں،اگر میرے ساتھ کچھ ہو جاتا ہے تو یہ میسج آپ لوگوں کو ملتا ہے تو جو بھی آگے کام سنبھالے گا تو میرا دوست اور مرد ہو گا وہ اسی نمبر سے رابطے میں رہے گا ،جو آگے آپ کو سارے معاملات بتا دے گا اور اس کام کو وہ ہینڈل کرے گا ۔