کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کے نوٹس اور فوری احکامات کے بعد منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔ پولیس نے قانونی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے عدالت سے دوبارہ رجوع کیا جس کے بعد عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزمہ کے خلاف قتل، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں جبکہ دوران تفتیش اہم شواہد اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ریمانڈ مسترد ہونے کے بعد پولیس نے کیس کے قانونی پہلوؤں کا ازسرنو جائزہ لیا اور مضبوط دلائل کے ساتھ عدالت میں مؤقف پیش کیا جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے ہدایت کی ہے کہ کیس کی شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ پر تفتیش یقینی بنائی جائے تاکہ تمام حقائق سامنے آسکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی پر یقین رکھتی ہے اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمہ کے خلاف کارروائی شواہد اور قانون کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی جبکہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ تینوں مقدمات میں مکمل تحقیقات کرکے چالان مضبوط بنیادوں پر عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ماتحت عدالت نے انمول عرف پنکی کو پولیس ریمانڈ کے بجائے جیل بھیج دیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے امتناعی منشیات و غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں خاتون ملزمہ انمول عرف پنکی ڈان کو 15 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظہور احمد ہکڑو نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر ملزمہ کو متعلقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کریں اور اگر ضرورت سمجھیں تو مزید ریمانڈ کے لئے بھی درخواست کر سکتے ہیں۔ قبل ازیں انسپکٹر ساجدہ رفیق نے فاضل جج کے سامنے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے نظر ثانی کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ گذشتہ روز خطرناک ڈرگ ڈیلر ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا لیکن فاضل مجسٹریٹ نے ملزمہ انمول عرف پنکی ڈان ولد مراد بخش کا جسمانی ریمانڈ دینے سےانکار کیا جبکہ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے ملزمہ ایک منشیات فروش گینگ کی سرغنہ ہے جو ایک منظم گروہ کے ذریعے منشیات سپلائی کرتی تھی، ملزمہ سے تفتیش کرنا نہایت ضروری ہے کہ مناسب پوچھ گچھ کر کے اس سلسلہ کی جڑوں تک پہنچا جا سکے ریمانڈ آرڈر کا۔ نظر ثانی کی دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ کو عدالتی تحویل میں دینے کی مناسب وجوہات بھی نہیں بتائیں البتہ یہ ممکن ہے کہ فاضل مجسٹریٹ نے ریمانڈ کی درخواست میں اختیار کیا گیا موقف پر غور نہ کیا ہو۔ لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمہ کو کم از کم کچھ دنوں تک پولیس کے حوالے کیا جائے تا کہ تفتیشی افسر دیگر مقدمات میں کے بارے میں پوچھ گچھ کر سکے۔فاضل عدالت نے جائزہ لیتے ہوئے نظر ثانی کی درخواست منظور کی اور ملزمہ کو جسمانی ریمانڈ جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ ویمن جیل کراچی کو ہدایت کی کہ ملزمہ انمول عرف پنکی ڈان کو تفتیش کے لئے تفتیشی افسر انسپکٹر ساجدہ رفیق کو تحویل میں دیں۔ملزمہ انعم عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے دوران ضوابط کی خلاف ورزی کا معاملہ پر ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی سے انکوائری واپس لے لی گئی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کو نیا انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے۔ انکوائری میں ملزمہ کی غلط طریقے سے پیشی پر پولیس اہلکاروں کی غفلت کا تعین کیا جائے گا۔ انکوائری آفیسر کو 3 روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سےایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے نامزدگی کا باقاعدہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ہائی پروفائل منشیات گینگ کی سرغنہ انعم عرف پنکی کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش کے لئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے دو الگ لگ ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...