اسلام آباد( رانا غلام قادر)وزیراعظم شہباز شریف نے نے نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کیلئے مختلف آسان قرضہ اسکیموں کو ایک چھتری تلے لانے کی ہدایت دی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،نوجوانوں کو آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں عالمی معیار کی تعلیم و تربیت فراہم کرنے کیلئے اقدامات میں اضافہ کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہار گزشتہ روزاپنی زیر صدارت وزیراعظم یوتھ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیشرفت اور آئندہ برس کیلئے نئے منصوبوں کی تجاویز پر بلائے گئے جائزہ اجلاس کے دوران کیا،ادھر وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ زراعت میں پراسیسنگ کے شعبوں کو چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا درجہ دیا جائے، علاوہ ازیں وزیر اعظم سے وفاقی وزراء مصدق مسعود ملک، سردار یوسف اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی نے ملاقات بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی جامعات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کریں،وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی تکنیکی و فنی تربیت پر توجہ مرکوز کرے جس سے نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک روزگار کے مواقع یقینی ہوں، انہوں نے کم آمدن و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے یوتھ پروگرام کو وزارت صنعت کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی۔اجلاس کو وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی کارگردگی پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کے قیام سے اب تک 8 لاکھ سے زائد نوجوان اور 2 ہزار سے زائد ادارے رجسٹر ہوئے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 4800 سے زائد درخواستیں موصول ہورہی ہیں ، وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کے تحت اب تک 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد نوجوانوں کو 122.5 ارب روپے کاروبار و زراعت کیلئے آسان شرائط پر بطور قرض دیئے جا چکے جسکی بدولت 9 لاکھ سے زائد روزگار کے موقع پیدا ہوئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سپورٹس اینڈ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت رواں برس 4 لاکھ نوجوانوں نے اس میں حصہ لیا جس میں ملک کے محروم اور متوسط طبقوں کے نوجوانوں کو میرٹ پر اپنے ہنر دکھانے کا موقع ملا، اجلاس کو یوتھ پروگرام کے تحت نئے مجوزہ منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ گزشتہ روز اپنی زیر صدارت ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کی ترقی کی کیلئے حکومتی اقدامات پر بلائے گئےجائزہ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت ملکی معیشت کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کی بھرپور استعداد رکھتی ہے،خوش آئند ہے کہ ہارون اختر اور انکی سمیڈا کی ٹیم چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو آسان قرض کی فراہمی، ڈیجیٹل فنانسنگ، رسمی معیشت میں شمولیت اور برآمدی منڈیوں تک رسائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،سمیڈا کی جانب سے وزیرِ اعظم کی ہدایات پر عملدرآمد پع پیش رفت سے آگاہ کیا گیا،وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ سمیڈا اور وزارت صنعت کی جانب سے تیار کردہ روڈ میپ اطمینان بخش ہے، معینہ مدت میں قابل حصول اہداف کے ساتھ اطلاق کا لائحہ عمل پیش کیا جائے،کمرشل بینکوں کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو آسان قرض کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں،انہوں نے ہدایت دی کہ خواتین کی آسان قرضوں تک رسائی اور مصنوعات کی برآمدات میں معاون کیلئے اقدامات کو مزید مؤثر کیا جائے۔اجلاس کو سمیڈا، وزارتِ صنعت و پیداوار اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔اجلاس کو رواں برس کے اہداف اور ان پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی گئی، وینڈر پروفائلنگ سے ویلیو چینز کی مضبوطی، SME ڈیٹا بیس کے قیام سے رسمی معیشت میں شمولیت کے اقدامات اور اعداو شمار ،سمیڈا بورڈ کے اقدامات اور SMEs کی ترقی کیلئے تربیتی پروگرامز کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی،گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال میں نجی شعبے کو فراہم کردہ قرض 1.1 ٹریلین روپے تھی، جبکہ رواں برس تین سہ ماہیوں میں ہی قرض 904 ارب روپے کے ہدف کو عبور کر چکا جس میں چھوٹے اور دومیانے درجے کی صنعتوں کے قرضوں میں 28 فیصد اضافہ شامل ہے،اس بنیاد پر مالی سال 2028 تک SMEs کو قرضوں کی فراہمی کے ہدف کو 1100 ارب روپے سے بڑھا کر 1500 ارب روپے کر دیا گیا ۔دریں اثناء وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم سے وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق مسعود ملک نے ملاقات کی،ملاقات میں وزیرِ اعظم کو رواں برس مون سون کے حوالے سے تیاری پر بریفنگ دی گئی ، پہاڑی علاقوں میں گلاف اور فلیش فلڈز کے پیشگی اطلاع کے نظام کی تنصیب پر پیش رفت اور اسکی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ رواں برس مون سون کیلئے پیشگی تیاری کی جائے۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...