سجاد علی راؤ ممبرکراپ سائنسز پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل مقرر

14 مئی ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے ، صدر مملکت کی منظوری سے سجاد علی راؤ ممبرکراپ سائنسز پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل مقرر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر، نیب محمد بلال چیمہ اور اسسٹنٹ پروفیسر، فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کینٹ اینڈ گیریژن) ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی، نوشین انور کی ڈیپوٹیشن میں توسیع ،سندھ میں تعینات سیکشن افسرثناء اللہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت جاری ، شاہد عزیزا سسٹنٹ ڈائریکٹر BISPمقرر جبکہ سیکشن افسر، سینیٹ سیکریٹریٹ اسلام آباد، مطیعہ زہرا کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں مزید 2 سال کی توسیع کی گئی ، اطلاق 24 اپریل سے ہو گا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، نیب محمد بلال چیمہ کی ڈیپوٹیشن میں 2 سال کی توسیع 31 جنوری 2026 سے مؤثر ہوگی، آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کے افسر رفیق احمد کھوکھر، جنہیں رواں برس 3 جنوری کو معطل کیا گیا تھا، کو سرکاری ملازمت پر بحال کر دیا گیا ، اسسٹنٹ پروفیسر، فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کینٹ اینڈ گیریژن) ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی، نوشین انور کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں یکم جون 2026 سے مزید 2 سال کی توسیع کی گئی ، وہ خیبرپختونخوا حکومت کے ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھتی ہیں، مزید برآں، آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 افسر ثناء اللہ کو حکومت سندھ سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد عزیز کی خدمات بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، آزاد کشمیر ریجن کے سپرد کی گئی ہیں۔