سارےریکارڈ ٹوٹ گئے؛پاکستان پرقرضے97307ارب روپےپر پہنچ گئے

14 مئی ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان پر قرضوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ملک پرقرضےاورواجبات ریکارڈستانوے ہزار تین سو سات ارب روپےپر پہنچ گئے،مارچ 2026 تک قرضے97ہزار 307 ارب ،مقامی قرضہ 57ہزار 566ارب ، غیرملکی 35 ہزارارب سے زائد رہا، گذشتہ سال مارچ تک یہ حجم 89ہزار 774ارب تھا ،ملکی قرضے 51 ہزار 518 ارب ،غیر ملکی 33 ہزار 137 ارب روپے تھے۔ایک سال میں پاکستان پرقرضے اور واجبات سات ہزار پانچ سو تنتس ارب روپےبڑھ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےمارچ دو ہزارچھبیس تک قرضوں اورواجبات کاڈیٹاجاری کردیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزکے مطابق مارچ2026تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 97ہزار 307 ارب روپے رہے جس میں ملک پرمقامی قرضہ 57ہزار 566ارب روپے جبکہ غیرملکی قرضہ اورواجبات35 ہزارارب روپے سے زائد رہے۔