کراچی( اسٹاف رپورٹر )31 سالہ پنکی نے پہلے خود منشیات استعمال کرنا شروع کی، پنکی کے فارمولے پر بنی ہوئی ڈرگز مارکیٹ میں بہت جلد مقبول ہو گئی، رائیڈرز کی گرفتاری کے بعد لاہور میں نیٹ ورک قائم کرنیکا فیصلہ کیا، پولیس افسر سے شادی کے بعد لاہور پولیس بھی نیٹ ورک سے لاعلم رہی۔ تفصیلات کے مطابق انمول عرف پنکی کی عمر 31 برس کی ہے۔ملزمہ نے شروع میں خود منشیات استعمال کرنا شروع کیں۔اس دوران لاہور میں رانا اکرم نے پنکی سے شادی کر لی اور پنکی نے اپنے فارمولے کو خود پر آزما کر ڈرگز کی سپلائی مارکیٹ میں شروع کر دی۔پنکی کے فارمولے پر بنی ہوئی ڈرگز مارکیٹ میں بہت جلد مقبول ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کئی بار پنکی کو گرفتار کیا تاہم مبینہ طور پر پیسے لے کر اسے چھوڑ دیا گیا۔سائوتھ پولیس کی جانب سے طرف سے موٹر سائیکل رائیڈرز کی گرفتاری کے بعد پنکی نے لاہور منتقل ہونے اور وہاں اپنا نیٹ ورک قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ پنکی لاہور میں خیابان ظفر سوسائٹی رائونڈ روڈ لاہور میں رہتی رہی اور اپنا نیٹ ورک چلاتی رہی مگر لاہور پولیس کو خبر نہ ہوئی۔ اس دوران پنکی کو لاہور پولیس کے ایک افسر نے گرفتار کر لیا مگر اس گرفتاری کا اختتام پنکی اور مذکورہ افسر کی آپس میں شادی پر ہوا۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...