اسلام آباد(ممتازعلوی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کو جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں وہ اپنی ایک آنکھ کی بینائی کھو چکے ہیں،ملک میں انصاف کے تمام دروازے بند نظر آتےہیں ، اب پی ٹی آئی کے پاس سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سپریمکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ سلمان اکرم راجہ نے ملکی عدالتی نظام اور جیل مینوئل کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں1000 دن مکمل ہوچکےہیں، ملک میں آج انصاف کے تمام دروازے بند نظر آرہے ہیں، بشریٰ بی بی کیخلاف درج توشہ خانہ کیس سمیت تمام مقدمات صرف سرکاری گواہوں کے بیانات پرمبنی اورسراسر من گھڑت ہیں، انہوں نےمزید کہا کہ ہر قیدی کے کچھ بنیادی آئینی حقوق ہوتے ہیں، لیکن پاکستان میں ملاقاتوں اور وکالت ناموں پر دستخط کرنے تک پر پابندی ہے، بانی پی ٹی آئی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے ان کی ایک آنکھ متاثر ہوئی ہے۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...