ایران کامیزائل نظام اب بھی بڑی حد تک فعال ہے، امریکی انٹیلی جنس

14 مئی ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے ایران کامیزائل نظام اب بھی بڑی حد تک فعال ہے، 33 میں سے 30 میزائل مراکز کام کر رہے ہیں، مبینہ طور پر 70 فیصد میزائل ذخیرہ اب بھی موجودہے۔ خفیہ رپورٹوں میں سرکاری دعوؤں سے مختلف تصویر پیش کی گئی ہے، ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کیلئے خطرہ برقرار ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی انٹیلی جنس رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ ایران اپنی فوجی صلاحیتوں کے بڑے حصے کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور اس کے میزائل نظام کو مکمل طور پر تباہ کیے جانے کے دعووں سے اختلاف پایا جاتا ہے۔