کفایت شعاری اقدامات کےباوجود وفاقی حکومت کےامورچلانے کاخرچہ بڑھ گیا

14 مئی ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)اخراجات میں کمی کےدعووں اور کفایت شعاری اقدامات کےباوجود وفاقی حکومت کےامورچلانے کاخرچہ بڑھ گیا - رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی دو ہزار پچیس سے مارچ دو ہزار چھبیس کے دوران وفاقی حکومت کے امور چلانے کے اخراجات گذشتہ سال کےاسی مدت کے مقابلے میں بارہ اعشاریہ پانچ سات فیصد اضافے کے بعد چھ سو انتیس ارب روپے سے تجاوز کرگئے،رواں مالی سال کے باقی ماندہ مدت میں حکومتی خرچوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔وفاقی وزارتوں ،ڈویژنز اور اداروں کےروزمرہ آپریشنل اخراجات، تنخواہوں اورانتظامی سمیت دیگرخرچوں پرمشتمل وفاقی حکومت کے امورچلانے کے اخراجات میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2025 سے لیکر مارچ 2026کے دوران سالانہ بنیادوں پر12 اعشاریہ 57فیصدکااضافہ ہوا ہے۔