سنٹرل سلیکشن بورڈ فیصلے کالعدم، 21افسران کو ترقی کیلئے ازسرنو زیر غور لانے کا حکم

14 مئی ، 2026

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی سے محروم رہنے والے 21 افسران کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کے فیصلوں کو کالعدم دے دیا ۔ عدالت نے سینٹرل سلیکشن بورڈ کو پروموشن رولز 2019 کے مطابق ان افسران کی ترقیوں پر نئے سرے سے غور کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انفرادی طور پر تمام درخواست گزار افسران کے کیسز کا مروجہ طریقہ کار کے مطابق جائزہ لیا جائے اور منفی رائے کی صورت میں واضح وجوہات ریکارڈ پر لائی جائیں۔ یہ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے پولیس سروس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور سول سروس سے تعلق رکھنے والے افسران کی جانب سے دائر 21 درخواستوں پر سنایا۔