کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی صدارت میں دوسرابرکس اجلاس بھی مشترکہ اعلامیہ کے بغیر ختم،ایران امارات اختلافات سے برکس میں تقسیم واضح ،امریکا واسرائیل کیخلاف مذمتی بیان پر اتفاق نہ ہوسکا،اجلاس ایران جنگ پر مشترکہ مؤقف دینے میں بھی ناکام رہا، کشیدگی نے گہرے اختلافات کو نمایاں کردیا ۔غیر ملکی میڈی اکے مطابق نئی دہلی میں ہونے والا برکس وزرائے خارجہ اجلاس ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے معاملے پر شدید اختلافات کے باعث کسی مشترکہ مؤقف کے بغیر ختم ہوگیا، جہاں ایران نے برکس سے امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کی واضح مذمت کا مطالبہ کیا جبکہ متحدہ عرب امارات نے ایرانی حملوں کی مذمت پر زور دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یو اے ای پر امریکا کو اپنی سرزمین استعمال کرنے دینے اور حملوں میں شمولیت کا الزام عائد کیا، جسے ابوظبی نے مسترد کردیا۔ بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے بحری راستوں کے تحفظ، سفارت کاری اور مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برکس کی پیش رفت کے لیے تمام ارکان کو مشترکہ اتفاق رائے کا احترام کرنا ہوگا۔ اجلاس کے اختتامی دستاویز میں صرف یہ تسلیم کیا گیا کہ رکن ممالک کے درمیان “مختلف آرا” موجود ہیں، تاہم کسی فریق کا نام نہیں لیا گیا۔ ایران اور یو اے ای کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے برکس کے اندر موجود گہرے اختلافات کو نمایاں کردیا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ مختلف مفادات رکھنے والے ممالک کے لیے عالمی تنازعات پر مشترکہ حکمت عملی اپنانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...