آئی سی سی کی بھارت پر مہربانی اجلاس میں پاکستان کی شرکت مشکوک

16 مئی ، 2026

کراچی( اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل کی بھارت پر مہربانی کا سلسلہ جاری ہے،آئی سی سی نے اپنی بورڈ میٹنگ بھارت کے شہر احمد آباد میں رکھنے کا فیصلہ کیا جو پہلے دوحا قطر میں شیڈول تھی،جسے جنگی کشیدگی کے باعث بھارت منتقل کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے30اور31مئی کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی شرکت غیر یقینی نظر آرہی ہے، 21 مئی کو چیف ایگزیکٹو کمیٹی کی ورچوئل میٹنگ ہوگی،اجلاس میںورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مستقبل کے حوالے سے دوبارہ بات چیت ہوگی،پچھلے سال آئی سی سی نے ایک ورکنگ گروپ مقرر کیا تھا جس کی سربراہی نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز راجر ٹوسے نے کی تھی تاکہ ڈبلیو ٹی سی کے نئے ڈھانچے پر سفارشات پیش کی جا سکیں جس میں ٹیسٹ چیمپئین شپ کے لئے ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا امکان ہے۔