اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) آئی ایم ایف نے پاکستان پر گیس اور بجلی کی قیمتوں میں تواتر سے اضافہ کرنے،نیب کی خودمختاری اور شفافیت میں اضافہ سمیت11نئی شرائط عائد کردیں، رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے یے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز بھی دی ہے، آئندہ مالی سال 430ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جانے کا بھی امکان ہےجن میں سے 215ارب روپے کے نئے ٹیکس اور 115ارب روپے کےٹیکس انفورسمنٹ کےذریعے جمع کیے جائیں گے ، آئندہ مالی سال پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 1727 ارب روپے وصول کیے جانے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی نئی شرائط( سٹرکچرل بینچ مارک) میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کو پارلیمنٹ سے منظوری ،انسداد بدعنوانی اور سرکاری خریداریوں کے فریم ورک کو مضبوط بنانے ٹیکس ریونیو انتظامیہ میں بہتری لانے ،پاکستان کے غیر مشروط کیش ٹرانسفرپروگرا م (کفالت پروگرام )کے سلسلے کو برقرار رکھنا،کرنسی ایکسچینج کی بتدریج خودمختاری دینے کے لیے روڈ میپ کی تیاری ،اور ریگولیٹری شفافیت میں اضافے کی اہم شرائط بھی شامل ہیں ،پیپرا رولز میں ترامیم ،نیب کی خود مختاری اور شفافیت میں اضافہ کرنا ،توانائی کے شعبےمیں گیس اور بجلی کے سالانہ اور ششمائی اضافہ کے نوٹیفکیشن ،خصوصی اکنامک زونزکی 2035تک مراعات کا مکمل خاتمہ اور وفاقی حکومت اور اسلام آباد کےلیے کاروبارکے ریگولیشن کےلیےپاکستان ریگولیٹری رجسٹری کا قیام شرائط میں شامل ہے حکومت نےآئی ایم ایف کو ریونیو بڑھانےاورٹیکس چوری روکنے کیلئے متعدد یقین دہانیاں کرائی ہیں،رپورٹ کےمطابق چینی،سیمنٹ، تمباکو اورکھاد کےشعبوں میں 160 ارب روپےکی ٹیکس چوری یا ٹیکس گیپ موجود ہے،جس کے بعد ان شعبوں میں نگرانی کا نظام نافذ کردیا گیا ، ایف بی آر ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے نیا نظام متعارف کرا رہا ہے، جبکہ بڑے ٹیکس چوروں کی نشاندہی سی آر ایم سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔ ایف بی آر نے 431 نئے آڈیٹرز بھرتی کرلیے ہیں جبکہ مزید 396 افسران جون تک شامل کیے جائیں گے۔رپورٹ کےمطابق سخت آڈٹ نظام سے 2027 میں 92 ارب روپےاضافی آمدن متوقع ہے،جبکہ تمام سیلز ٹیکس دہندگان کے لیے ڈیجیٹل انوائسنگ لازمی قرار دے دی گئی ، جس سے 46 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا،آئی ایم ایف کو بتایاگیاکہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں کی پیداوار کی نگرانی کی جائےگی اور ٹیکسٹائل و بیوریج سیکٹراکتوبر 2026 تک مکمل نگرانی میں آجائیں گے،ایف بی آر آڈٹ نظام کو عالمی معیار کےمطابق مزیدسخت کیاجائےگاجبکہ ہائی رسک ٹیکس کیس کی مرکزی سطح پر نگرانی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق زرعی آمدن ٹیکس ہدف سےکم رہا کیونکہ نئی شرحوں کےنفاذمیں مشکلات اور تاخیرکاسامنا کرنا پڑا،تاہم ایف بی آر نے صوبوں کو انکم ٹیکس معلومات فراہم کرنا شروع کردی ہیں تاکہ مالی سال 2027 میں صوبے ٹیکس وصولی بہتر بنا سکیں۔آئی ایم ایف کےمطابق صوبائی ٹیکس آمدن میں جی ڈی پی سے زیادہ رفتار سے اضافہ ہوا جبکہ سروسز پر جی ایس ٹی اور سخت نگرانی سے ٹیکس وصولی میں بہتری آئی ہے ، کےمطابق آئندہ مالی سال میں ڈائریکٹ ٹیکسوں کی مد میں 7413 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 1043 ارب روپے، سیلز ٹیکس سے 4727 ارب روپے اور کسٹم ڈیوٹی سے 1651 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف رکھنے کی تجویز دی گئی ،رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران سود کی ادائیگیوں پر 7824 ارب روپے خرچ ہونے کا امکان ہے،جن میں 6652 ارب روپے مقامی اور 1107 ارب روپے بیرونی قرضوں کے سود کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔ دفاعی بجٹ کے لیے 2665 ارب روپے جبکہ پی ایس ڈی پی پروگرام کے تحت 986 ارب روپے مختص کیے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ مشرق وسطیٰ کے تنازع نے پاکستان کی معاشی ترقی، سپلائی چین اور قوت خرید کو متاثر کیا، جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھی،رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد، مہنگائی کی اوسط شرح 7.2 فیصد اور بیروزگاری کی شرح 6.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...