اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےآبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی میں امریکی تحویل میں موجود بحری جہاز سے 11 پاکستانیوں کی وطن واپسی کی خوشخبری سنا دی،سنگاپور میں موجود بحری جہاز سے 11 پاکستانیوں کے علاوہ 20 ایرانی شہریوںکی بھی واپسی ہوئی ،تمام افراد خیریت سے ہیں اور سب کا حوصلہ بلند ہے۔نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایکس پیغام میں تصدیق کر دی ۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الحمدللہ، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے 11 پاکستانی شہریوں کی کامیاب وطن واپسی یقینی بنائی ،اس کے ساتھ ہمارے برادر ملک ایران کے 20 شہریوں کی بھی کامیاب وطن واپسی یقینی بنائی ،یہ اُن بحری جہازوں میں سوار تھے جنہیں امریکا نے سمندر میں تحویل میں لیا تھا، یہ عمل سنگاپور کے ذریعے مکمل کیا گیا، انہوں نے بتا یا کہ تمام افراد خیریت سے ہیں اور سب کا حوصلہ بلند ہے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، خصوصاً مشکل حالات میں پھنسے افراد کی حفاظت اور فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔تمام افراد سنگاپور سے بینکاک پہنچ چکے اور اسلام آباد آنے والی پرواز میں سوار ہو چکے ہیں یہ پرواز آج رات اسلام آباد پہنچےگی ۔بعد ازاں ہمارے ایرانی بھائیوں کو ان کے وطن واپسی میں سہولت فراہم کی جائے گی،میں سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالا کرشنن، سنگاپور کے وزیر اعظم اور حکومتِ سنگاپور کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، انہوں نے میری درخواست پر اس پورے عمل میں مسلسل تعاون اور معاونت فراہم کیں ۔میں ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی کا بھی مشکور ہوںانہوں نے اپنے ایرانی بھائیوں کی واپسی کے لیے پاکستان پر اعتماد کیا۔میں امریکہ کی حکومت بالخصوص مارکو روبرو کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے 31 پاکستانی و ایرانی شہریوں کی محفوظ واپسی میں قریبی تعاون فراہم کیا۔اسی طرح میں تھائی حکومتِ اور سیحاسک پھوانگکیت کیو۔کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوںانہوں نے ہماری درخواست پر ان افراد کی بینکاک کے ذریعے آمدورفت میں سہولت فراہم کی ۔میں وزارتِ خارجہ پاکستان، وزارتِ داخلہ، اور سنگاپور و تھائی لینڈ میں پاکستان کے سفارتی مشنز میں اپنے ساتھیوں کا بھی دلی شکریہ ادا کرتا ہوں،ان کی بروقت رابطہ کاری اور انتھک کوششوں سے یہ وطن واپسی کا عمل محفوظ، ہموار اور کامیابی سے مکمل ہوا۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...