پنجاب بھر میں ہوٹل، ریسٹورانٹس شاپنگ مال،دوکانیں ،فوڈ آئوٹ لیٹس لاک ڈائون کی پابندی سے مستثنیٰ

16 مئی ، 2026

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب بھر میں ہوٹل،ریسٹورانٹس،شاپنگ مال کو کو لاک ڈائون کی پابندی سے مستثنی قرار دیدیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹل،ریسٹورانٹس،شاپنگ مال،دوکانیں اور فوڈ آئوٹ لیٹس کو رات جلدی بند کرنے کے اوقات کی پابندی عارضی طور پر ختم کر دی گئی ۔یہ رعایت یکم جون تک جاری رہے گی۔