وزارت خزانہ اور FBRکے سوالوں کے جواب نہ آ نے پر سپیکر قومی اسمبلی برہم

16 مئی ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) قومی اسمبلی میں جمعہ کے روز وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے سوالوں کے جوابات نہ آ نے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صا دق نے اظہار برہمی کیا۔سپیکر نے آ غا رفیع اللہ کا نام سوال کیلئے پکارا تو ان کے سوال کا جواب موجود نہیں تھا۔ سپیکر نے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے کہا کہ وزارت خزانہ کے سوال کا جواب کیوں نہیں آیا ؟؟؟۔ وزیر مملکت تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔سپیکر نے کہا کہ اس کےعلاوہ ایف بی آر کے سوال کا بھی جواب نہیں آیا۔ سپیکر نے پوچھا کہ گیلری میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے کون افسران آئے ہیں۔افسران نشستوں پر کھڑے ہوئے تو سپیکر نے ان سے کہا کہ آپ جائیں اور ساڑھے بارہ بجے تک تحر یری جواب سیکر ٹریریٹ میں جمع کرائیں اور وجہ بتائیں کہ جواب کیوں نہیں دیاگیا ۔