پشاور(گلزار محمد خان)خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین اور مختلف محکموں کے ٹھیکیدار وں کے بعد دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنیوالے کاروباری افراد کی جانچ پڑتال بھی شروع کر دی گئی ہے جبکہ افغان کاروباری افراد اور تاجروں کی نگرانی کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے ، قبائلی ،جنوبی اور بندوبستی اضلاع کے مشکوک کاروباری افراد کو گرفتار کیا جائیگا اور ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے ،خیبرپختونخوا کے مختلف قبائلی علاقوں ،جنوبی اضلاع اور صوبہ کے بندوبستی علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس حوالے سے خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ ایسے کاروباری افراد کی نشاندہی کی جائے جو کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کر رہے ہیں، ان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات کے اندراج کی ہدایت کی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین اور مختلف محکموں کے ٹھیکیداروں کے بعد کاروباری افراد کے خلاف بھی کاروائی کا اغاز کر دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق پشاور میں چھوٹے بڑے تمام افغان مہاجر کاروباری افراد جو کہ خیبر بازار ،نمک منڈی، کارخانو مارکیٹ، سبزی منڈی اور پیپل منڈی سمیت شہر کے مختلف مقامات پر کاروبار کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق بعض افغان مہاجر کاروباری افراد کیساتھ افغان ڈاکٹروں کی نگرانی کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...