اسلام آباد( جنگ نیوز)پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ تعلقات میں کسی بھی قسم کی کوئی دراڑ نہیں، کشیدگی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ دونوں ممالک کے روابط بدستور مضبوط ہیں اور کسی بھی بیرونی مداخلت یا سرگرمی سے متاثر نہیں ہوئے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی اعتماد اور دیرینہ تعاون پر مبنی مضبوط اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ پاک، امارات تعلقات انتہائی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، اس وقت تقریباً 22 لاکھ پاکستانی متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 8 ارب ڈالر کے قریب ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد اور ابوظہبی کے تعلقات میں کسی بھی قسم کی منفی تبدیلی کا قطعاً کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔دفترِ خارجہ کی جانب سے یہ وضاحت ان حالیہ میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خلیجی ریاست نے پاکستانی ورکرز، بالخصوص اہل تشیع ملازمین کی بڑے پیمانے پر بے دخلی شروع کر دی ہے، جس سے دوطرفہ تعلقات میں ممکنہ تبدیلی کا تاثر ابھرا تھا۔ اس سے قبل پاکستان کی وزارتِ داخلہ بھی ان رپورٹوں کو مسترد کر چکی ہے۔بریفنگ کے دوران طاہر اندرابی نے بھارت کے اندر سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کا بھی خیر مقدم کیا اور اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت میں ہوش کے ناخن لیے جائیں گے اور گزشتہ کئی سالوں سے جاری جنگی جنون اور جارحانہ رویہ ختم ہو جائے گا۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...