اسلام آباد ( طاہر خلیل )عالمی منظر نامہ میں بے وقعت بھارت بحری جہازوں کو تباہی سے بچانے میں مکمل ناکام ہوگیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ نام نہاد مضبوط بھارتی حکومت نے اپنے جہازوں کی تباہی پر خاموشی اختیار کر لی ۔آبنائے ہرمز میں ایک اور بھارتی جہاز حملے کے بعد سمندر برد ہو گیا ، بھارت کےاندر مودی سرکار کی مجرمانہ خاموشی پر شدید تنقید ۔ بھارت کے سیاسی اور عسکری تجزیہ کار وں کے مطابق دوغلی پالیسی اور منافقانہ ردعمل کے باعث بحری جہازوں کی تباہی غیر مؤثر بھارت کا مقدر بن گئی، آبنائے ہرمز کے قریب ایک اور بھارتی بحری جہاز تباہ ہو گیا اور مودی حکومت مکمل خاموش ہے،عالمی جریدہ رائٹرز کے مطابق؛متحدہ عرب امارات جانے والا بھارت کا بحری جہازحملے سے تباہ ہونے کے بعد سمندر برد ہو گیا بھارت بحری جہازکی تباہی کے بعد کوئی واضح اقدام نہیں کر سکا اور نہ یہ بتا سکا ہے کہ اس کے پیچھے کون تھا، بھارتی وزارتِ خارجہ حاجی علی نامی بھارتی جہاز کی تباہی کے بعد صرف مذمت کرنے تک محدود رہی ہے، امریکا ایران جنگ کے بعد آبنائےہرمز میں اب تک 2دیگر بھارتی پرچم بردار جہازوں پر بھی حملے ہو چکے ہیں، بھارتی سینئر تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ؛نام نہاد مضبوط بھارتی قیادت جہازوں پر حملے روکنے میں مکمل ناکام ہے اور صرف مذمت سے کام چلا رہی ہے ماہرین کے مطابق؛جہازوں کی تباہی پر مجرمانہ خاموشی کےباعث شکست خوردہ مودی کو بھارت کے اندر سے بھی شدید تنقید اور بھارت کو عالمی سطح پر بار بار ہزیمت کا سامنا ہے۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...