اسلام آباد ( رانا غلام قادر)پاکستان میں سکول نہ جانیوالے بچوں کے اعدادوشمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیے گئے ۔وفاقی وزیر تعلیم و تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے انکشاف کیا کہ ملک بھر میں دو کروڑ 53لاکھ 70ہزاربچے سکول سے باہر ہیں۔ انہوں نے یہ انکشاف قومی اسمبلی کے وقفہ سو الات کے دوران نتشاہ دو لتانہ کے سوال پر تحر یری جواب میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سکول نہ جانیوالے بچوں کی عمریں 5 سے 16 سال تک ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ پنجاب میں سکول نہ جانیوالے بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ پنجاب میں96لاکھ بچے سکول کی تعلیم سے محروم ہیں۔ تعلیم و تربیت سکول کی بنیادی تعلیم سے محروم رہنے والے بچوں کے حوالے سے سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔سندھ میں سکول نہ جانیوالے بچوں کی تعداد 78 لاکھ20ہزار ہے۔کے پی کے میں 49لاکھ20 ہزار بچے سکول کی بنیادی تعلیم سے محروم ہیں۔ بلوچستان کے29 لاکھ40ہزار اور اسلام آباد میں 90 ہزار بچے سکول کی بنیادی تعلیم سے محروم ہیں۔انہوں نےبتا یا کہ اسلام اآ باد میں 70ہزار بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیاگیا ۔ پاکستان میں جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک کل جی ڈی پی کا صرف اعشاریہ 8 فیصد تعلیم پر خرچ کیا گیا ہے۔در یں اثنا وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ کسٹمز کی فیلڈفارمیشنز کوگزشتہ پانچ سالوں کے دوران سولر پینلز کی درآ مد میں براہ راست شواہد کی بنیاد پر انڈر انوائسنگ کا کو ئی کیس نہیں ملا۔ہم عوام کے ساتھ وہ نہیں کریں گے جو پی ٹی آئی کی حکومت نے کیا ،حکومت نے محدود وسائل کے باوجود سولر کی حوصلہ افزائی کی ہے۔انہو ں نے ان خیا لات کا اظہارجمعہ کے روز قومی اسمبلی میں وقفہ سولات کے دوران ثمینہ خالد گھرکی کے سوال کے جواب میں کیا ۔ ثمینہ خالد گھرکی نے سوال کیا کہ سولر کی امپورٹ میں انڈر انوائسنگ کے کیسز کو کیسے چیک کیا جاتا ہے۔ جواب میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ایف بی آر کے مطابق سولر پینلز کی درآمدمیں انڈر انوائسنگ نہیں کی گئی۔شہریار آفریدی نے کہا کہ مہنگی بجلی کے بعد عوام نے سولر کی شکل میں ریلیف ڈھونڈا تھا ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا کہ حکومت عام آدمی کو سولر میں کیا ریلیف دینے جا رہی ہے؟؟؟۔بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ وہ نہیں کرنے جا رہے جو آپ کی حکومت نے کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سولر کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ نیٹ میٹرنگ کا ہماری ہی حکومت نے آغاز کیا تھا۔حکومت سولر کو پروموٹ کر رہی ہے۔ جنگ کے دوران حکومت نے سبسڈی ارینج کی۔محدود وسائل کے باوجود 129 ارب کی سبسڈی دی۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...