اسلام آ باد ( نیوز ر پورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے نوجوانوں، مذہبیرہنماؤں اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ برداشت، ہمدردی اور رواداری کی اقدار کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں،آئیے! ہم مل کر ایسے پاکستان اور ایسی دنیا کی تعمیر کریں جہاں اختلافات اور تقسیم کی جگہ خوشحال اور ہم آہنگ مستقبل یقینی ہو،وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہار پُرامن باہمی طرز زندگی کے عالمی دن 16 مئی 2026 پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر ایسے سماجی ماحول کی تشکیل جو امن کے فروغ کا باعث ہو بلا شبہ ہماری بصیرت افروز قومی وراثت اور آئینی ذمہ داری ہے،حکومت پاکستان پُرامن، روادار اور متحد معاشرے کے قیام کے لیے عملی اقدامات کے لئے پُرعزم ہے جہاں ہر شہری بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب با وقار زندگی گزار سکے،قومی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے "پیغامِ پاکستان"سمیت مثبت قومی بیانیہ کا مقصد فکری، اور عملی انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے آئینی تحفظ کے ساتھ ساتھ پالیسی و عملی اقدامات ناگزیر ہیں،اسی ضمن میں حکومت نے ’’قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق‘‘ تشکیل دیا ہے، جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، بچوں کا تحفظ اور محروم و کمزور طبقات کے حقوق کا فروغ ہے،حکومت ’’ہیومن رائٹس آگاہی پروگرام‘‘ کے ذریعے بھی جذبہ رواداری اور اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دے رہی ہے۔ مزید برآں،حکومت نے ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ’’قومی کمیشن برائے انسانی حقوق‘‘ کے قیام اور فعالیت میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ صوبوں میں بھی ’’ضلعی انسانی حقوق کمیٹیاں‘‘ قائم کی گئی ہیں تاکہ مقامی سطح پر سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...