اسلام آباد، تہران، واشنگٹن (طاہر خلیل، نیوز ڈیسک، اے ایف پی) ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کوششیں تیز، وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، وزیر داخلہ دو روز ایران میں قیام کرینگے، سینئر حکام کا ایک وفد بھی انکے ساتھ ہے، ایرانی وزیر داخلہ نے تہران ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا،ایرانی میڈیا نور نیوز کا کہنا ہے کہ ایران کے وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ پاک ایران تعلقات اور امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر ʼتفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کی تعمیری کردار کی تعریف کی اور تنازع کے حل کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششوں کو سراہا، دوسری جانب امریکی رکن کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام اہم تعریفی خط ارسال کردیا، جس میں انہوں نے پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف کی ہے،جیک برگمین نے کہا پاکستان کا امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا حقیقی ریاستی بصیرت کا ثبوت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایران اور امریکا کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات کو بحال کرنے کیلئے سہولت کاری کا فریضہ انجام دینگے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ʼتسنیم کے مطابق تہران کے ہوائی اڈے پر ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ محسن نقوی کا یہ دورہ چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ تہران کے چند روز بعد ہی سامنے آیا ہے، جسے علاقائی امن کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس غیر اعلانیہ دورے کے دوران محسن نقوی ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب کے دوران ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر گفتگوکی گئی۔ پاکستان کے وزیر داخلہ اس سے قبل 16 اپریل کو فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ تہران کے تین روزہ دورے پر بھی گئے تھے۔دریں اثناء ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات میں ایران پاکستان تعلقات اور امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی امن اور تازہ علاقائی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔ ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرداخلہ نے امریکا کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا۔دوسری جانب امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی کی گئی ہے، امریکی رکن کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام اہم تعریفی خط ارسال کردیا۔کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کیلئے مخلصانہ تشکر اور دائمی قدردانی کا اظہار کیا گیا ہے۔ کانگریشنل پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین اور امریکی رکن کانگریس جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان کا امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا حقیقی ریاستی بصیرت کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان جاری امن مذاکرات میں پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت کی رہنمائی پر دلی طور پر مشکور ہوں۔ جیک برگمین کے مطابق پاکستان اور امریکا کے تعلقات دیرپا اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل ہیں۔امریکی رکن کانگریس نے کہاکہ وائٹ ہائوس اور امریکی کانگریس پاکستان کے منفرد اور مثبت سفارتی کردار کا عوامی سطح پر اعتراف کرچکے ہیں۔جیک برگمین نے کہا کہ پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔
اسلام آباد حکومت کا ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ متوقع، نئے نظام کے تحت اوگرا روزانہ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینک اور مالیاتی ادارے کش لیس معیشت کو فروغ دیں، ملکی معیشت کو...
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ؛انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان لڑکیوں کی تعلیم ،کاروبار ،ڈیجیٹل...
لاہور 400کلو چاندی چوری کیس، سابق کسٹمز کلکٹر سمیت 7 ملزمان گرفتار ۔400 کلو چاندی سرکاری تحویل سے غائب ہوئی،...
لاہور پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے ماہِ صفر 1448 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی...
کراچی بلوچستان، فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن شعبان جاری، مزید 6خارجی ہلاک ،مجموعی تعداد 123ہوگئی،سیکورٹی...
کراچی نیویارک ٹائمز کے صحافی نے الزام لگایا ہے کہ نیتن یاہو سیکورٹی لیکس تحقیقات سیاسی مفاد کے تحت کرتے ہیں،...