لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ مریم نواز 3روزہ تاریخی دورہ پر آذر بائیجان پہنچ گئیں،باکو ایئر پورٹ پر پُرتپاک استقبال۔ ’ورلڈ اربن فورم ‘ پر پاکستان کی نمائندگی کرینگی۔ آذربائیجان کی سرکاری مہمان ،افورڈ ایبل ہاؤسنگ سیکٹر میں پنجاب کا منفرد ماڈل ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ ورلڈ اربن فورم میں پیش کیا جائیگا، صدر ائیلہام علیوف سے ملاقات طے۔عالمی دن پر پیغام میں کہا کہدنیا میں پاکستان کی امن پسند کی شناخت ہر پاکستانی کے لئے قابل فخر، پنجاب میں امن وامان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں مثالی اور بہتر ہے۔ دہشتگردوں کے حملے میں شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کو خراج ِعقیدت پیش ، سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی ،مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان کی بیٹی شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ پرقوم کو فخر ہے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور وفد کا باکو ائیر پورٹ پہنچنے پرڈپٹی منسٹر ڈیفنس انڈسٹری مسٹر مہمان بوکسی سوف نے استقبال کیا -پاکستان میں آذربائیجانی سفیرخضر فرہادوف اوران کی اہلیہ،آذربائیجان میں پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور ان کی اہلیہ بھی استقبال کیلئے ائیر پورٹ پر موجود تھیں -وزیر اعلیٰ مریم نواز 3 روز دورے کے دوران حکومت آذربائیجان کی سرکاری مہمان ہونگی- وزیر اعلی 17 مئی کو آذربائیجان کے صدر ائیلہام علیوف سے ملاقات کریں گی۔ باکوʼʼ ورلڈ اربن فورمʼʼ پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔وہ باکو اولمپک اسٹیڈیم میں ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب کریں گی- وزیر اعلی مریم نواز شریف ورلڈ اربن فورم پر ʼʼاپنی چھت اپنا گھرʼʼ پیش کریں گی-افورڈ ایبل ہاؤسنگ سیکٹر میں پنجاب کا منفرد ماڈلʼʼ اپنی چھت، اپنا گھرʼʼ ورلڈ اربن فورم میں پیش کیا جائیگا - سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب،وزیر اطلاعات عظمی بخاری،وزیر ہاؤسنگ بلال یسین،وزیر کھیل فیصل ایوب، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی،معاون خصوصی علی ڈار بھی وفد میں شامل ہیں ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پرامن باہمی طرز زندگی کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ پرامن باہمی طرز عمل کا عالمی دن منا نے کا مقصد پرامن،پرسکون اورپروقار دنیا کے خواب کی تعبیر ہے-حالیہ عالمی بحران میں پاکستان نے امن پسند ملک کے طورپر شناخت کومستحکم کیاہے -امن وخوشحالی کے فروغ کے لئے بھرپورخدمات سرانجام دیں -دنیا میں پاکستان کی امن پسند کی شناخت ہر پاکستانی کے لئے قابل فخرہے ۔ پرامن،ہم آہنگ،متحد اور یکسو معاشرے کی تشکیل ہماری جدوجہد کی ا حساس ہے-پنجاب میں پرامن اور روادار ی کے اصولوں پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لئے پرعزم ہیں -اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پنجاب میں امن وامان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں مثالی اور بہتر ہے-پنجاب میں ہر شہری بلاتفریق رنگ و نسل اورمذہبی تعصب سے بلا تر ہو کر با وقار اور پرامن زندگی گزار سکتاہے-لسا نی، سماجی،مسلکی اورتہذیبی تناؤ، پرامن باہمی طرز زندگی کی احساس ہے- وزیراعلی نے کہاکہ پرامن باہمی طرز زندگی کے فروغ کے لئے عملی انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے- خواتین کومحفوظ اور بااختیار بنا نے کی کاوشوں کا مقصد پرامن باہمی طرز ز ندگی کا فروغ ہے-معاشرے میں تشدد کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے قانونی اصلاحات بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں -قائد اعظم ؒکے فرمودات کی روشنی میں پرامن معاشرے کی تشکیل کا عزم غیرمتزلزل ہے۔نئی نسل بالخصوص نوجوان امن و روا داری کی اقدار کو فروغ دینے میں بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا اور کہا کہ بلوچستان کی بیٹی شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ پرقوم کو فخر ہے۔وزیر اعلیٰ نے حملے میں زخمی شوہر اور بیٹے کی جلد صحتیابی کی دعاکی-وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے معروف بزرگ صحافی و اردو ڈائجسٹ کے مدیرالطاف حسین قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے۔انہوں نے الطاف حسین قریشی کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ الطاف حسین قریشی کی صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔الطاف حسین قریشی صاحب طرز ادیب، نثر نگار اور کالم نویس تھے، اردو صحافت میں ان کاخلا مدتوں پورا نہیں ہو گا۔
اسلام آباد حکومت کا ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ متوقع، نئے نظام کے تحت اوگرا روزانہ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینک اور مالیاتی ادارے کش لیس معیشت کو فروغ دیں، ملکی معیشت کو...
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ؛انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان لڑکیوں کی تعلیم ،کاروبار ،ڈیجیٹل...
لاہور 400کلو چاندی چوری کیس، سابق کسٹمز کلکٹر سمیت 7 ملزمان گرفتار ۔400 کلو چاندی سرکاری تحویل سے غائب ہوئی،...
لاہور پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے ماہِ صفر 1448 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی...
کراچی بلوچستان، فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن شعبان جاری، مزید 6خارجی ہلاک ،مجموعی تعداد 123ہوگئی،سیکورٹی...
کراچی نیویارک ٹائمز کے صحافی نے الزام لگایا ہے کہ نیتن یاہو سیکورٹی لیکس تحقیقات سیاسی مفاد کے تحت کرتے ہیں،...