کراچی (نیوز ڈیسک) صدرٹرمپ انتظامیہ کی یو اے ای کو ایران کے اہم جزیرے پر قبضے کی ترغیب، واشنگٹن کا خلیجی ریاستوں کو ایران کے خلاف جنگ میں زیادہ کردار ادا کرنے کا مطالبہ کررہا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بعض اعلیٰ حکام نے متحدہ عرب امارات کو ایران کے ساتھ جاری جنگ میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے اور خلیج میں واقع تہران کے ایک اہم جزیرے پر قبضہ کرنے کی ترغیب دی ہے، جس کے تحت لوان جزیرے کو ہدف بنانے کی بات بھی سامنے آئی ہے، یہ وہ جزیرہ ہے جس پر مبینہ طور پر اپریل کے آغاز میں خفیہ فضائی حملوں کے دوران بمباری کی گئی تھی، امریکی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یو اے ای زمینی کارروائی کرے تو امریکا براہ راست فوجی مداخلت کے بجائے بالواسطہ کردار تک محدود رہ سکتا ہے، اس پیش رفت کے ساتھ خطے میں امریکا، اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط ہوتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...