لاہور(شوبز رپورٹر،) پاکستان کے ممتاز دانشور، سینئر صحافی، کالم نگار اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے مدیرِ اعلیٰ الطاف حسن قریشی انتقال کر گئے انکی نمازِ جنازہ آج اتوار 17 مئی کو نمازِ ظہر کے بعد بدوپہر ڈیڑھ بجے جامعہ اشرفیہ فیروزپور روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی، الطاف حسن قریشی پاکستان میں نظریاتی صحافت، فکری مباحث اور قومی موضوعات پر اپنی منفرد تحریروں کے باعث ایک نمایاں مقام رکھتے تھے، انہوں نے ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے ذریعے کئی دہائیوں تک صحافت اور ادب کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کی تحریروں نے نہ صرف صحافتی دنیا بلکہ نوجوان نسل کی فکری تربیت میں بھی اہم کردار ادا کیا، صحافتی و ادبی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے الطاف حسن قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے الطاف حسن قریشی کیلئے دعائے مغفرت اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ الطاف حسن قریشی کے انتقال سے صحافت کے شعبے میں ایسا خلاء پیدا ہوگیا ہے جو شاید ہی کبھی پُر ہوسکے۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے ممتاز مدیر، دانشور اور سینئر صحافی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اے پی این ایس کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکریٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے مشترکہ بیان میں مرحوم الطاف حسن قریشی کو اردو صحافت کی نہایت باوقار اور بااثر شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافت اور فکری مباحث میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ الطاف حسن قریشی نے اردو ڈائجسٹ کے ذریعے پاکستان میں سنجیدہ صحافت، قومی فکر اور ادبی اقدار کے فروغ میں نمایاں اور قائدانہ کردار ادا کیا۔ الطاف حسن قریشی کا انتقال پاکستان کی صحافتی اور ادبی برادری کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔بیان میں مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر دے۔
اسلام آباد حکومت کا ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ متوقع، نئے نظام کے تحت اوگرا روزانہ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینک اور مالیاتی ادارے کش لیس معیشت کو فروغ دیں، ملکی معیشت کو...
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ؛انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان لڑکیوں کی تعلیم ،کاروبار ،ڈیجیٹل...
لاہور 400کلو چاندی چوری کیس، سابق کسٹمز کلکٹر سمیت 7 ملزمان گرفتار ۔400 کلو چاندی سرکاری تحویل سے غائب ہوئی،...
لاہور پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے ماہِ صفر 1448 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی...
کراچی بلوچستان، فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن شعبان جاری، مزید 6خارجی ہلاک ،مجموعی تعداد 123ہوگئی،سیکورٹی...
کراچی نیویارک ٹائمز کے صحافی نے الزام لگایا ہے کہ نیتن یاہو سیکورٹی لیکس تحقیقات سیاسی مفاد کے تحت کرتے ہیں،...