24 گھنٹے میں ملک بھر سے 394 پروازیں آپریٹ، 90 منسوخ

17 مئی ، 2026

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر سے 394 پروازیں آپریٹ کی گئی جبکہ اندرون ملک کی 29 اور یو اے ای کی 31 سمیت 90 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ بشیڈول کے مطابق کراچی سے 125 لاہور 89 اسلام آباد 112 ملتان 21 فیصل اباد 11 کوئٹہ 7 اور پشاور سے 12 پروازیں آپریٹ کی گئیں جبکہ کراچی 26 لاہور 18 اسلام آباد 16 ملتان 10 پشاور 6 کوئٹہ 4 فیصل اباد 2 اسکردو 4 اور گلگت کی 4 پروازیں منسوخ کی گئیں۔